دور دراز کا
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - دور پرے کا، دور کے رشتہ کا، معمولی تعلق۔ "میرے دور دراز کے رشتہ دار بھی ہیں۔" ( ١٩٥٥ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، ٥ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دور' کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'دراز' کے بعد 'کا' بطور حرف اضافت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٠٣ء سے "چراغ دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - دور پرے کا، دور کے رشتہ کا، معمولی تعلق۔ "میرے دور دراز کے رشتہ دار بھی ہیں۔" ( ١٩٥٥ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، ٥ )
جنس: مذکر